لکی مروت( نمائندہ مانند) لکی مروت : 04 اگست یوم شہیدائے پولیس ہر سال کی طرح اس سال بھی شہداء پولیس پورے جوش وجذبے اورنہایت عقیدت و احترام اور شایان شان طریقے سے کیساتھ منایا گیا مزکزی تعریب پولیس لائن میں منعقد کیا گیا تقریب کے مہمان خصوصی ڈی پی او ضیاءالدین احمد، پاک ارمی کے کرنل عمر، اے ڈی سی طارق اللہ سمیت شہدائے پولیس کے ورثاء اور بچوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی، تقریب مِیں لکی مروت پولیس شہیداء کے حوالے بنائی گئی خصوصی ڈاکومنٹری بھی بڑے سکرین پر چلائی گیی،۔ڈی پی او ضیاءالدین احمد نے یادگار شہداء پر پر پھول چڑھائے شہداء کی درجات بلند کے لیے خصوصی دعا کی، پولیس کے چاک و چوبند دستے نے یادگارے شہداء پر شہداء کو گارڈ آف آنر پیش کیا 04اگست یوم شہیدائے پولیس اس دن کی مناسبت سے آج مرکزی تقریب کا باقاعدہ آغاز پولیس لائن میں تلاوت قرآن پاک سے کیا گیاتقریب میں ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر اقبال مومند نے بطور سٹیج سیکریٹری پولیس جوانوں کو ان کی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔ ڈی پی او ضیاءالدین احمد نے تقریب سے خطاب کرتے ہوے کہا کہ شہدائے پولیس کی قربانیاں لازوال ہیں۔ آج جو امن ہےوہ یقینا اس قربانیوں کی بدولت ہے۔ پولیس شہداء نے قوم کی آج کیلئے اپنے کل کو قربان کیا اور شہادت کے اعلی رتبے پر فائز ہوئے ہیں۔ان کی قربانی کا کوئی نعم البدل نہیں تاہم ہم انکو خراج تحسین پیش کرنے کے کوشش کرتے رہینگے،انکا کہنا تھاکہ آج ملک میں امن کی جو فضاء قائم ہے اس کے پیچھے شہدائے پولیس کی لازاوال قربانیاں ہیں لکی مروت پولیس کے 67 شہداء نے دہشت گردوں، سماج دشمن عناصر اور معاشرے کے دیگر ناسوروں سے لڑتے ہوئے اپنی قیمتی جانیں قربان کیں ہیں۔ ان کی لازاوال قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، تقریب سے کرنل عمر اور اے ڈی سی طارق نے اپنے خطاب میں پولیس شہیداء کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا،تقریب میں ڈی پی او ضیاءالدین احمد نے کرنل عمراور اے ڈی سی طارق اللہ کے ہمراہ شہدائے پولیس کے ورثاء اور بچوں میں تحائف تقیسم کیے۔ آخر میں شہداء کے ایصال ثواب اور درجات کی بلندی اور ملک میں امن وامان کیلئے اجتماعی خصوصی دُعائیں کی گئی۔