پبی ( نما ئندہ مانند ) نوشہرہ میں ماں کے دودھ کی افادیت کے حوالے سے نوشہرہ ڈی ایچ او افس نوشہرہ میں ایک سیمنار کا انعقاد کیا گیامحکمہ صحت خیبرپختونخوا کے طرف سے نوشہرہ میں ماں کے دودھ کی افادیت سے متعلق آگاہی کے حوالے سے نوشہرہ ڈی ایچ او افس نوشہرہ میں ایک سیمنار منعقد ہوئی اس پروگرام کے مہمان خصوصی ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد شعیب تھے سیمینار میں ڈاکٹر ابوذر طا ئز ئی نوشہرہ کے ایل ایچ ویز اور ضلع بھر کے نیوٹریشنسٹ نے شرکت کی سیمینار سے مہمان خصوصی ڈاکٹر محمد شعیب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قدرت نے ماں کے دودھ میں ہر طرح کے قدرتی غذایت رکھی ہے اور ماں کو چاہیے کہ بچے کو مکمل 6 ماہ تک صرف اور صرف دودھ پلائیں اور دو سال اس کا حق اسلام نے بھی دیا ہے آخر میں آگاہی واک کا اہتمام بھی کیا گیا تھا جسمیں شر کاء نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر ماں کے دودھ کی افادیت کے بارے میں آگاہی درج تھی۔