ہنگو (مانند نیوز ڈیسک) کمانڈنٹ ٹل سکاوٹس خرم جاوید’،ڈپٹی کمشنرہنگو رفیق مہمنداورڈی پی او ہنگوآصف بہادر نیساتویں محرم الحرام کی شب کے ماتمی جلوسوں کی گزرگاہوں اور شہرکیمختلف امام بارگاہوں کادورہ کیا اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔اس موقع پرونگ کمانڈرٹل سکاوٹس علاوالدین بھی ان کیہمراہ تھے۔کمانڈنٹ ٹل سکاوٹس خرم جاوید’ڈپٹی کمشنررفیق مہمنداورڈی پی اوآصف بہادر نے امام بارگاہوں کی طرف جانے والے راستوں اورجلوس روٹس میں انیوالے مارکیٹوں’مکانات اوراطراف کیعلاقوں کامعائنہ کیا اوف سیکیورٹی ڈیوٹی پرموجودسیکیورٹی اہلکاروں سے ملاقات کی اوران کی حوصلہ افزائی کی۔اس موقع پرکمانڈنٹ ٹل سکاوٹس خرم جاوید نے کہا کہ عوام کی جان ومال کاتحفظ سیکیورٹی اداروں کی اولین زمہ داری ہیجس کیلئے تمام وسائل بروئیکارلائیجارہیہیں۔امام بارگاہوں اورماتمی جلوسوں کی گزرگاہوں کی سیکیورٹی انتظامات کیلئے فول پروف سیکیورٹی پلان تشکیل دے دیاگیاہیجس کیتحت امام بارگاہوں اورماتمی جلوسوں کی گزرگاہوں پرپولیس اورفرنٹئیرکور کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہیجن کو پاک فوج اوردیگرمحکموں کی مددبھی حاصل ہے۔