لوئردیر (مانند نیوز) طالبعلم کی موت کیخلاف گل آباد کالج کے طلبہ سرآپا احتجاج۔ گل آباد ڈگری کالج طلبہ کا احتجاج مین شاہراہ دیر تا چترال ہرقسم ٹریفک کے لیے بند۔ گورنمنٹ ڈگری کالج گل آباد ڈ کے طالبعلم ابوبکر صدیق کا تیمرگرہ میں ڈاکٹر کے مبینہ غفلت کی وجہ سے غلط آپریشن سے موت واقع ہونے کیخلاف گل آباد کالج کے سینکڑوں طلبہ نے پرامن احتجاج کیا ، 8دن قبل ڈاکٹر کی غفلت سے موت ہوئی مگر تاحال ڈاکٹر کیخلاف کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی ہے ،طلبہ کا مطالبہ۔ طلبہ نے کالج سے گل آباد چوک تک پیدل واکیا اور چوک بند کر کے 2 دن انتظامیہ کو ٹائم دیا ، اگر ہمارے مطالبات نہیں مانگئیں تو ہم دوبارہ روڈ بند کرکے احتجاج پر مجبور ہوجائینگے مظاہرین سے طلبہ قائدین کا خطاب۔بعدازاں انتظامیہ سے کامیاب مزاکرات کے بعد طلبہ پرامن طور پر منتشر ہوگئے۔مظاہرے میں تمام طلبہ تنظیموں نے شرکت کی۔