پشاور (مانند نیوزڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے مشیر انجینئر امیر مقام کو سیاسی و عوامی امور اور خیبرپختونخواہ میں وفاقی محکموں واپڈا، پٹرولیم مصنوعات، نادرا و پاسپورٹ کے قلمدانوں کیساتھ ساتھ قومی ورثہ اور ثقافت ڈویژن کا اضافی قلمدان بھی سونپ دیا۔ اس سے پہلے یہ قلمدان وزیراعظم کے پاس تھا، وزیر اعظم کی منظوری کے بعد نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔وزیر اعظم کے مشیر انجینئرامیر مقام کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہے۔