اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) پاکستانی معروف میزبان متھیرا کا کہنا ہے کہ وہ تہجد کی نماز اور صلوٰۃ الحاجات پڑھنے کی عادی ہیں، وہ انگریزی زبان میں قرآن پاک بھی پڑھتی ہیں۔گزشتہ دنوں متھیرا ایک پوڈ کاسٹ کا حصہ بنیں، پوڈ کاسٹ کے میزبان یوٹیوبر مورو کے ساتھ گفتگو کے دوران انہوں نے بتایا کہ وہ  30 سال کی ہو گئی ہیں اور اب انہوں نے کافی حد تک اپنا رہن سہن تبدیل کیا ہے۔متھیرا کا بتانا تھا کہ انہوں نے مختصر کپڑے بھی پہن لیے اب انہوں نے اپنی الماری میں بہت سی تبدیلیاں کی ہیں اور مختصر کپڑے پہننے کو خیرباد کہہ دیا ہے۔متھیرا کا سوشل میڈیا پر وائرل کلپ میں مزید کہنا ہے کہ وہ تہجد بھی پڑھتی ہیں اور صلوٰۃ الحاجات بھی، وہ صلوٰۃ الحاجات کی نماز کبھی مس نہیں کرتی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ میں نے قرآن کو انگریزی میں پڑھنا شروع کیا ہے کیوں کہ قرآن سمجھنا بھی ضروری ہے اور میری عربی اور اردو کچھ خاص اچھی نہیں ہے۔متھیرا کا کہنا ہے کہ انسان کے لیے تبدیلی بہت ضروری ہے، ہر گزرتے وقت کے ساتھ انسان میں تبدیلی آجاتی ہے، اُنہیں لگتا ہے کہ اب وہ  ذہنی طور پر زیادہ پختہ اور زیادہ سنجیدہ ہوگئی ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے