اسلام آباد (مانند نیوزڈیسک) وفاقی سیکرٹری اطلاعات ونشریات شاہیرہ شاہد نے مظلوم کشمریوں کی آواز کو دنیا کے کونے کونے تک پہنچانے کے لیے مربوط معاون نظام وضع کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہو ئے کہا کہ ہے کہ میڈیا کو مظلوم کشمریوں کی آواز بننا چاہیے اور بھارت نے مقبوضہ جموں کشمیر  میں ظلم وبربریت کا جو بازار گرم کررکھا ہے۔دنیا کو اس سے آگاہ کرنا چاہیے۔وزارت اطلاعات ونشریات کی زمہ داری ہے کہ وہ کشمریوں کے پیغام کو ہرممکنہ دستیاب فورم پر اٹھائے۔وہ جمعہ کو یوم استحصال کے تین سال مکمل ہونے پر ڈائریکٹوریٹ آف الیکٹرانک میڈیا اینڈ پبلیکیشنز کے زیراہتمام پاک چائینہ سینٹر میں ڈیجیٹیل تصویری اور فن پاروں کی نمائش کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کررہی تھیں۔ڈی جی انفارمیشن سروس اکیڈمی،ایم ڈے اے پی پی اختر منیر،ایکزیگزیکٹو ڈائرکٹر اے پی پی عدیلہ رباب کاظمی،ڈائریکٹوریٹ آف الیکٹرانک میڈیا اینڈ پبلیکیشنز کے ڈائریکٹرآصف رحمان اور دیگر سینئیر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے