اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) بالی ووڈ اسٹار دیپیکا پڈوکون نے انکشاف کیا ہے کہ جب وہ ڈپریشن میں تھیں تو خودکشی کرنے کا سوچتی تھیں۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے ممبئی میں ایک تقریب کے دوران اپنے ڈپریشن کے مشکل ترین وقت کے بارے میں بات کی۔دیپیکا پڈوکون نے کہا کہ میں ڈپریشن کی علامات کو پہچاننے کا تمام کریڈٹ اپنی والدہ کو دیتی ہوں اور اُن کی مدد سے ہی، میں ٹھیک ہوئی۔اداکارہ نے کہا کہ میں اپنے کیریئر کی بلندی پر تھی لیکن اس کے باوجود شدید ڈپریشن میں تھی، بغیر کسی وجہ کے رونے لگتی تھی، مجھے نیند نہیں آتی تھی اور میں سونا چاہتی تھی۔اُنہوں نے کہا کہ اکثر میں خودکشی کرنے کا بھی سوچتی تھی کیونکہ میں ڈپریشن سے تنگ آچکی تھی۔دیپیکا نے یہ بھی کہا کہ میرے والدین بنگلور میں رہتے تھے، وہ جب بھی مجھ سے ملنے آتے تھے تو میں اُنہیں دِکھاتی تھی کہ میں بالکل ٹھیک ہوں، میں نے ہمیشہ بہادری کا مظاہرہ کیا کہ سب کچھ ٹھیک ہے۔  واضح رہے کہ اس سے قبل 2021ء میں دیپیکا پڈوکون نے ایک این جی او لائیو لو لاف فاؤنڈیشن شروع کی تھی جس کا مقصد ذہنی صحت کا شکار لوگوں کی مدد کرنا تھا۔ بشکریہ جنگ

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے