اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی زندگی میں مسکراہٹ کو خاص اہمیت حاصل ہے۔انہوں نے اپنے مداحوں کو مسکراہٹ کی زندگی میں خاص اہمیت کے بارے میں بتایا ہے۔بابر اعظم اکثر ہی اپنے سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کے لیے مختلف پیغامات شیئر کرتے رہتے ہیں۔اُنہوں نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے، جس میں وہ سفید رنگ کی شرٹ اور سرمئی رنگ کا اپَر پہنے مسکراتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ جب تک آپ کے چہرے پر مسکراہٹ نہیں ہوتی آپ مکمل طور پر تیار نہیں ہوتے۔سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے بابر اعظم کی اس تصویر کو بہت پسند کیا جا رہا ہے اور ہمیشہ کی طرح کپتان کی خوب تعریفیں بھی کی جا رہی ہیں۔بشکریہ جنگ

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے