شانگلہ (مانند نیوز ڈیسک) شانگلہ میں ماں کی دودھ کی افادیت سے متعلق اگاہی واک اور سمینار کا انعقادکیا گیا،جس کا مقصد عوام میں اگاہی پیدا کرنی تھی۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر شانگلہ ڈاکٹر شوکت سلیم کی قیادت میں واک کی گئی جس میں اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر الپوری منیبہ فاطمہ، کوارڈینیٹر بینظیر نشونماء عبدالصمدخان لالا،لیڈی ڈاکٹرز فریدہ رحمدل سمیت صحت کے شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد اور انتظامی اہلکاران شریک ہوئے اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ عوام الناس کو ماں کی دودھ کی افادیت کے بارے میں اگاہی فراہم کرنا ترجیحی بنیادوں پر ہونا چاہئے تاکہ اس حوالے سے ماں اور بچے دونوں کا صحت محفوظ ہوسکے۔ماں کا دودھ بچے کیلئے انتہائی صحت مند غذا ہے جیسے ہی بچہ پیدا ہوا فوری طور پر ابتدائی غذا ماں کا دودھ کافی فائدہ مند ہے۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر شانگلہ ڈاکٹر شوکت سلیم کا کہنا تھا کہ اس واک کے ذریعے ہم عوام کو ہ پیغام پہنچانا چاہتے ہے کہ مائیں اپنے بچے کی پیدائش کے فوراًبعد ایک گھنٹے کے اندر اندر ماں کا دودھ پلائیں چھ ماہ کی عمر تک پہنچتے ہی بچے کو ماں کے دودھ کے ساتھ اضافی نرم غذا کا استعمال شروع کروائیں اور ساتھ ہی کم از کم دوسال تک بچے کو ماں کا دودھ پلانا جاری رکھیں جہاں تک ممکن ہوسکے اس میسج کو ہر گھر ہر ماں کا پہنچائیں تاکہ ماں کی دودھ کی افادیت کو اجاگر کیا جاسکے۔واک میں شریک لیڈی ڈاکٹرز اور ہیلتھ ورکرز نے بھی ماں کے دودھ کی افادیت کو بہترین انداز میں اجاگر کیا اور یہ عظم کیا کہ اس پیغام جو علاقے کے کونے کونے گھر گھر تک پہنچانے میں کلیدی کردار ادا کریں گی۔واک یونیسف کے تعاون سے گورنمنٹ پرائمری سکول الپوری سے شروع ہوکر مین بازار اور چوک سے گزرتی ہوئی واپس سکول میں اختتام پذیر ہوئی۔۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے