اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کوئی بھی ہماری آواز دبا نہیں سکتا، شہباز گل کو گرفتارنہیں بلکہ اغوا کیا گیا ہے۔عمران خان کی زیر صدارت شہباز گل کی گرفتاری کے معاملے پر پارٹی کا مشاورتی اجلاس جاری ہے۔اجلاس میں بابر اعوان، اسد عمر اور شیریں مزاری سمیت پارٹی کی سینئر قیادت شریک ہوئی۔ پی ٹی آئی اجلاس میں شہباز گل کی گرفتاری کی مذمت کی گئی۔اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ اجلاس کے دوران عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ کوئی بھی ہماری آواز دبا نہیں سکتا، شہباز گل کو گرفتار نہیں بلکہ اغوا کیا گیا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے