اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) ایف آئی اے نے پاکستان تحریک انصاف فارن فنڈنگ کیس کی جاری تحقیقات کے سلسلے میں عمران خان کو خط لکھ دیا۔خط ایف آئی اے اسلام آباد زون کی ڈپٹی ڈائریکٹر کی طرف سے لکھا گیا ہے، خط میں کہا گیاکہ پی ٹی آئی کی 1996 سے لے کر اب تک تمام تنظیموں، ٹرسٹ کا ریکارڈ فراہم کیا جائے۔ایف آئی اے اسلام آباد زون کی جانب سے تحریر کیے گئے خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کی رجسٹرڈ، غیر رجسٹرڈ قومی و بین الاقوامی تنظیموں، ٹرسٹ کا ریکارڈ فراہم کیا جائے۔خط میں تحریر ہے کہ پی ٹی آئی کے تمام اکاونٹس کھولے جانے سے لے کر اب تک کا سالانہ سٹیٹمنٹ فراہم کیا جائے، تمام ملکی و بین الاقوامی ڈونرز کا ریکارڈ فراہم کیا جائے۔ایف آئی اے نے خط میں کہا ہے کہ ان تمام قومی و بین الاقوامی کمپنیوں، کاروباری اداروں کا ریکارڈ فراہم کریں جنہوں نے پارٹی کی مدد کی، پارٹی کے قیام سے لے کر اب تک وصول کی گئی ممبر شپ فیس کا ریکارڈ بھی فراہم کیا جائے۔خط میں ایف آئی نے کہا ہے کہ مختلف ممالک کی کمپنیوں و کاروباری اداروں سے وصول رقم کی الگ الگ تفصیل فراہم کی جائے، ان تمام قومی و بین الاقوامی کمپنیوں،کاروباری اداروں کا ریکارڈ فراہم کریں جنہوں نے پارٹی کی مدد کی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے