نیویارک (مانند نیوز ڈیسک) امریکی ریاست نیویارک میں ملعون سلمان رشدی پر حملہ کرنے والے ملزم کی شناخت ظاہر کر دی گئی۔نیویارک پولیس کے مطابق ملعون سلمان رشدی پر ہادی ماتر نے چاقو سے حملہ کیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ 24 برس کے ہادی ماتر کا تعلق امریکی ریاست نیوجرسی سے ہے، ان کی جانب سے حملے کی وجہ تاحال واضح نہیں۔امریکی میڈیا کے مطابق ہادی ماتر نے کیلی فورنیا کے الزبتھ لرننگ سینٹر سے تعلیم حاصل کی تھی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز نیو یارک میں تقریب کے دوران چاقو بردار حملہ آور نے سٹیج پر چڑھ کر ملعون سلمان رشدی پر حملہ کیا تھا، پولیس نے حملہ کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ سلمان رشدی کی حالت سے متعلق فی الحال کچھ نہیں کہا جاسکتا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے