اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) یوم آزادی کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کا اعلان کردیا گیا۔ صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے وزیر اعظم میاں شہباز شریف کی تجویز پر یوم آزادی کی مناسبت سے قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔سزاؤں میں کمی آئین پاکستان کے آرٹیکل 45 کے تحت کی گئی جبکہ اعلان کے مطابق پنجاب بھر کی جیلوں میں مقید قیدیوں کی سزاؤں میں سے پانچواں حصہ کمی کی جائے گی۔خواتین قیدی جن کی عمر 60 سال یا اس سے زائد ہے اور 10 سال قید کاٹ چکی ہیں تو انکی بھی باقی ماندہ سزا معاف کر دی گئی اور جو قیدی 20سال قید کاٹ چکے ہیں تو انکی باقی ماندہ تمام سزا معاف کر دی گئی۔اس سزاؤں میں کمی کا اطلاق ڈکیتی، اغوا، زنا، دہشت گردی، ریاست مخالف سرگرمیوں اور حدود آرڈیننس کے تحت سزا ہونے والے قیدیوں پر نہیں ہو گا جبکہ سزائے موت کے قیدیوں پر بھی اس سزاؤں میں کمی کا اطلاق نہیں ہوگا۔ آئی جی جیل خانہ جات پنجاب مرزا شاہد سلیم بیگ نے کہا کہ سزاؤں میں کمی کے اعلان پر قیدیوں اور ان کے ورثا ء نے خوشی کا اظہار کیا ہے اور صدر پاکستان اور وزیر اعظم پاکستان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے