اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) پاک فضائیہ کی جانب سے یومِ آزادی کی مناسبت سے ملی نغمہ جاری کردیا گیا۔ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاک فضائیہ کے شعبہ تعلقات عامہ نے پاکستان کے 75ویں یومِ آزادی کی مناسبت سے ملی نغمہ جاری کیا ہے۔ترجمان نے بتایا کہ نغمے میں پاک فضائیہ کے بہادر شاہینوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے جو دفاع وطن کے لیے ہمہ وقت چوکس و تیار ہیں۔ترجمان نے کہا کہ نغمے میں اس امر کو بھی اجاگر کیا گیا ہے کہ پاک فضائیہ اپنی آپریشنل صلاحیتوں میں مزید اضافے کے لئے جدت اور خودانحصاری کی جانب گامزن ہے۔ترجمان کے مطابق مزید برآں ملی نغمے میں اس عہد کی بھی تجدید کی گئی کہ پاک فضائیہ کا ہر جوان ارض پاک کی ناموس کی حفاظت کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے