کرم (مانند نیوز ڈیسک) ضلع کرم پارا چنار میں 14اگست یوم آزادی انتہائی سادگی سے منائی گئی۔گورنر کاٹیج پارا چنار میں 14 اگست  75 ویں یوم آزادی کے موقع پر سادہ تقریب منعقد ہوئی جس میں ڈپٹی کمشنر کرم واصل خان خٹک،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کرم ارباب شفیع اللہ خان، پاک فوج کے کرنل حماد خان، اے سی اپر کرم امیر نواز خان کے علاوہ دیگر مختلف ڈیپارٹمنٹس کے اعلیٰ افسران اور ضلع کرم کے قبائلی عمائدین کے ساتھ سکول کے بچوں نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی۔ کرم پولیس کے چاق وچوبند دستے نے قومی پرچم کو سلامی پیش کی۔ اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ وطن عزیز ہمارا چمن ہے اور ہم اسکے پاسبان ہیں، زندہ قومیں اپنی یوم آزادی کو ہمیشہ اچھے طریقے سے مناتی ہیں لیکن محرم الحرام کی مناسبت سے یوم آزادی انتہائی سادگی سے منائی گئی۔ انہوں نے کہا کہ آج کے دن اپنے بزرگوں کی قربانیوں کو بھی یاد رکھنا ہے اور عہد کرنا ہے کہ ہم پاکستان کی تعمیر وترقی کیلئے ہر طرح کوشش کریں گے۔گورنر کاٹیج پاراچنار سے ڈی سی آفس تک واک بھی کیا گیا اور آخر میں وطن عزیز کی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔بلدیہ پاراچنار کی جانب سے سرکاری عمارات کو خوبصورتی سے سجایا گیا تھا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے