شانگلہ (مانند نیوز ڈیسک) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 شانگلہ محمد عارف خان خٹک کی زیر نگرانی ریسکو 1122 شانگلہ کے اہلکاروں نے پورے جذبے کے ساتھ یوم آزادی منائی،ریسکیو1122شانگلہ کے ضلعی دفتر الپوری میں جشن آزادی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔جشن آزادی کی تقریب تلاوت قرآن پاک سے شروع ہوئی اور بعد میں قومی ترانہ پیش کیا گیا۔ جشن آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریب میں سلامی پیش کی گئی اور ریسکیو کے چاق و چوبند دستے نے مارچ پاسٹ کا عملی مظاہرہ پیش کیا،آزادی تقریب کی مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنرالپوری منیبہ فاطمہ تھی۔مہمان خصوصی نے ریسکیو اہلکاروں کی خدمات کو سراہتے ہوے کہا کہ ریسکیو 1122کے جوان ہر مشکل میں عوام الناس کو دلہیز خدمات فراہم کرہے ہیں۔ریسکیو 1122شانگلہ کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرنے کی یقین دہانی کرائی۔اس موقع پر ریسکیو اہلکاروں نے حکام کے دہایات پر ریلی نکالی اور مختلف بازاروں سے ریلی ہوتے ہوئے واپس ہیڈکوارٹر میں اختتام پذیر ہوئی جسمیں ریسکیو جوانوں سے کثیر تعداد میں حصہ لیا اور وطن سے محبت اور آزادی کے نغمے بجھاتے رہیں۔۔