سوات (مانند نیوز ڈیسک) سوات سٹی میئر شاہد علی خان نے یوم آزادی کی مناسبت سے ٹی ایم اے بابوزئی میں تقریب کے دوران پرچم کشائی کی،14 اگست کا کیک کاٹا اور شجر کاری مہم کے سلسلے میں پودا بھی لگایا اس موقع پرمختلف ویلج کونسلز کے چیئرمین اور ٹی ایم اے اسٹاف بھی موجود تھی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے شاہد علی خان نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ملک کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے اور ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی میں اپنا بھر پور کردار ادا کرینگے، انہوں نے کہاکہ آزادی کے دن سے لیکر آج تک مملکت خداداد پر جتنے بھی مشکل حالات آئے پوری قوم نے متحد ہو کر ڈٹ کر مقابلہ کیا اور انشاء اللہ مستقبل میں بھی اپنی پیاری سرزمین سے محبت کے جذبہ کے تحت ملک کو درپیش اندرونی اور بیرونی ہرچیلنج کا بھرپورمقابلہ کریں گے اور ملک کی سلامتی،خودمختاری اور سبزہلالی پرچم کی سربلندی کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیاجائیگا۔بحیثیت پاکستانی قوم ہمیں اپنی صفوں میں مکمل اتحادواتفاق پیدا کرناہوگااور ملک دشمن طاقتوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بناناہوگا۔ آزادی اللہ تعالی کی بہت بڑی نعمت ہے، ہمیں اس کی قدر کرنی چاہئیے، ہمیں ذاتی، گروہی اور تفرقہ بازی سے بالاتر ہوکر یکسوئی، ہم آہنگی اور اتحاد کے ساتھ آگے بڑھناہوگا۔ مملکت خداداد پاکستان ہمارے اکابرین کی جدوجہد وقربانیوں کانتیجہ ہے جس کی حفاظت بحیثیت مسلمان و پاکستانی قوم ہم سب نے متحد ہوکرکرنی ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے