اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) پاکستان کے 75 ویں یوم آزادی کی مناسبت سے اسٹیٹ بینک نے 75 روپے کے یادگاری نوٹ کا ڈیزائن جاری کر دیا۔اسٹیٹ بینک  کی جانب سے جاری کیے گئے یادگاری نوٹ کے ڈیزائن میں قائد اعظم، علامہ اقبال، سرسید احمد خان اور فاطمہ جناح کی تصاویر ہیں۔اسٹیٹ بینک کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ نوٹ پر تصاویر تحریک پاکستان کی کوششوں کے اعتراف میں ہیں جبکہ اس کی پشت پر مارخور کی تصویر پائیدار ماحول پر توجہ کی عکاس ہے۔اسٹیٹ بینک  کے مطابق 75 روپے کا یادگاری نوٹ 30 ستمبر سے عوام کیلئے جاری ہوگا۔واضح رہے کہ نوٹ میں سبز اور سفید رنگ کا امتزاج ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے