اسلام آباد(مانند نیوز)پاکستان میں ڈالر کی قدر تیزی سے گرنے کے ساتھ ساتھ سونے کی قیمت میں بھی خاطرخواہ کمی کا رجحان برقرار ہے۔
صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں کمی ہوئی جس کے بعد نئی قیمت 133000 روپے رہی۔
دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد فی اونس سونا 1780 ڈالر کا ہو گیا۔