اسلام آباد (مانندنیوز ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا ٹیلی فون پر رابطہ ہوا ہے۔سعودی میڈیا کے مطابق بات چیت میں دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کے مواقع اور مختلف شعبوں کو فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا،وزیراعظم نے بات چیت میں خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ذرائع کے مطابق ٹیلی فونک رابطے میں دونوں رہنماؤں نے برادرانہ اور تاریخی تعلقات کا جائزہ لیا جبکہ سعودی ولی عہد نے وزیر اعظم شہباز شریف اور پاکستانی عوام کو 75 ویں یوم آزادی کی مبارک باد دی۔دونوں ر ہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا اور پاکستان -سعودی عرب کے مابین برسوں پر محیط مضبوط برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔وزیرِ اعظم شہباز شریف اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے وزیرِ اعظم کے اپریل 2022 کے دورے کے دوران لئے گئے فیصلوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا۔دونوں ر ہنماؤں نے پاکستان اور سعودی عرب کے مابین سرمایہ کاری، توانائی اور تجارت کے شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید تیز کرنے پر اتفاق کیا۔وزیرِ اعظم نے برادر ملک سعودی عرب کی پاکستان کے مشکل وقت میں مدد کا ذکر کرتے ہوئے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا پاکستان کی معیشت کے استحکام اور ترقی کیلئے حالیہ تعاون پر شکریہ ادا کیا۔اس کے علاوہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے پاکستان کو ادھار تیل کی فراہمی اور ڈیپازٹ میں توسیع کا بھی یقین دلایا ہے۔مزید یہ کہ وزیرِ اعظم نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو پاکستان کے جلد دورے کی دعوت دی جسے انہوں نے قبول کر لیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے