راولپنڈی (مانند نیوز ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ شہبازشریف میثاق معیشت کی بجائے میثاق جمہوریت کریں۔شفاف الیکشن کی تاریخ طے کریں اور فیصلہ قوم پر چھوڑ دیں۔140ملین باشعور نوجوانوں کی جیب میں موبائل فون ہے۔10کروڑ لوگ غربت کے شکنجے میں آگئے ہیں۔سیاسی تصادم بڑھ گیا تو سیاست دان بھی نشانے پرہونگے۔الیکشن میں تاخیر جمہوریت کی موت ہوگی۔ان خیالات کااظہار شیخ رشید احمد نے سوموار کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ قوم کو سمجھ ہے کہ نواز شریف اور آصف زرداری کی بیماری  بھاگنے کا بہانہ ہوتی ہے۔بزدل نوازشریف آئے نہ آئے،اہل ہو یا نااہل ہو،اب کوئی فرق نہیں پڑتا۔اسکی سعودی عرب کی بیماری اور لندن کی بیماری سیاسی ریاکاری ہے۔معیشت کو تباہ کرنے والے سیاستدانوں کے اصلی چہرے عوام میں بے نقاب ہو گئے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے