اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ تمام مسائل کا حل ایک گرینڈ نیشنل ڈائیلاگ میں ہے،اب تمام اداروں،پارلیمان سب کو بیٹھ کر مسائل کا حل نکالنا ہوگا۔ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہاہے کہ 75سال میں ہم نے ایک دوسرے میں بہت کیڑے نکالے۔ہم بحیثیتِ قوم کوئی قومی مقاصد سامنے رکھ کر ایک نہیں ہوئے۔ان کا کہنا تھا کہ تمام مسائل کا حل ایک گرینڈ نیشنل ڈائیلاگ میں ہے۔اب تمام اداروں،پارلیمان سب کو بیٹھ کر مسائل کا حل نکالنا ہوگا۔ نفرت باہر نکال کر پھینکیں،اب ایک دوسرے کا ہاتھ پکڑنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے پی ٹی آئی کے استعفوں پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسپیکر کیلئے استعفے منظور کرنا سب سے ناپسندیدہ ہے۔استعفے منظور کرنے کیلئے رولز بہت سخت ہیں۔تحریک انصاف کے اکثر رہنما اسمبلی واپس آنا چاہتے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے استعفوں میں 50فیصد لوگوں کے دستخط نہیں مل رہے تھے۔5،6ممبران نے استعفے دیئے ہی نہیں تھے۔ کم از کم 12سے14ممبران کہہ چکے ہیں کہ وہ استعفی نہیں دینا چاہتا۔ 4،5 ممبران نے چھٹی کی درخواست بھیج دی ہے۔ 2،3ممبران نے یہ لکھ کر بھیج دیا کہ ان کے دستخط کسی نے جعلی کر کے دیئے۔انہوں نے کہا ہے کہ ہمیں اپنے رویے بدلنے کی ضرورت ہے۔ جمہوریت کے تسلسل کو برقرار رکھا جانا چاہیے۔ جو اسمبلی میں آتا ہے وہ گراس روٹ کو سمجھتا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے