کوئٹہ (مانند نیوز ڈیسک) سرہ غرگئی، کان میں دم گھٹنے سے 4کان کن جاں بحق ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سرہ غرگئی قریب کان میں دم گھٹنے کے باعث 4کان کن جاں بحق ہو گئے جن میں دو کی شناخت محمد خان اور فضل الرحمن ولد سرور خان جبکہ دو کی شناخت تا حال نہیں ہوسکی ہے۔ جاں بحق افراد کی میتیں ایدھی ایمبولینس کے ذریعے سول منتقل کردی گئیں۔