اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) وزیراعظم میاں شہباز شریف نے مصر کے چرچ میں آتشزدگی سے ہلاکتوں پر اظہار افسوس کیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے لکھا کہ مصر کے چرچ میں آتشزدگی کے واقعے میں ہلاکتوں پر افسوس ہے۔جاری کردہ ٹوئٹ میں وزیراعظم شہباز شریف لکھتے ہیں کہ پاکستان کی طرف سے صدر السیسی اور لواحقین سے تعزیت کرتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ چرچ میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہوں۔واضح رہے کہ مصر کے ایک چرچ میں آگ لگنے اور بھگدڑ مچنے کے باعث 41 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ اہرام مصر کے لیے مشہور الجیزہ شہر میں پیش آیا جہاں ایک مذہبی تقریب میں شرکت کے لیے 5 ہزار افراد جمع تھے۔حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کا واقعہ دعائیہ تقریبات کے دوران پیش آیا، واقعے کے وقت گرجا گھر میں پانچ ہزار افراد موجود تھے اور آگ لگنے کے بعد وہان بھگدڑ مچ گئی جس کے نتیجے میں کئی افراد پیروں کے نیچے آکر کچلے گئے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے