اسلام آباد(نمائندہ مانند)ادارہ شماریات نے یوم آزادی کے موقع پر نیا ملی نغمہ جاری کیا ہے، یوم آزادی کی تقریبات میں پرچم کشائی کی تقریب بھی شامل تھی۔
پرچم کشائی کی تقریب ادارہ شماریات کے مرکزی دفتر میں منعقد کی گئی جس کا آغاز تلاوت کام پاک اور قومی ترانے سے کیا گیا۔ اسکے بعد پرچم کشائی کی گئی اور چیف شماریات ڈاکٹر نعیم الظفر کی جانب سے کیک کاٹا گیا۔ ادارہ شماریات نے یوم آزادی اور ساتویں ڈیجیٹل مردم شماری کی مناسبت سے نیا ملی نغمہ بھی جاری کیا۔ تقریب میں ادارہ شماریات کے اعلیٰ عہدیداران اور دیگر افسران نے شرکت کی اس موقع پر چیف شماریات ڈاکٹر نعیم الظفر اور ممبر (ایس ایس/آر ایم) محمد سرور گوندل نے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی کو خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے علامہ اقبال کے خواب کو عملی جامہ پہنایا۔ انہوں نے آزادی کی راہ میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کو بھی خراج تحسین پیش کیا جن کی بدولت ہمیں ایک آزاد ملک نصیب ہوا۔ تقریب میں ملک کی ترقی کیلئے سرکاری افسران کے فرائض و ذمہ داریوں پر بھی روشنی ڈالی گئی۔ تقریب کے اختتام پر پاکستان میں امن و سلامتی اور خوشحالی کیلئے دعا بھی مانگی گئی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے