اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) وزیر اعظم کے معاون خصوصی عطاء اللہ تارڑایڈووکیٹ نے حفاظتی ضمانت کے لئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔عطاء اللہ تارڑ نے اپنی درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ 25مئی کو پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں پر تشدد کا مقدمہ ان کے خلاف لاہور کے تھانہ قلعہ گجرسنگھ میں درج کیا گیا ہے اور اس مقدمہ کے اندراج کے بعد ان کی گرفتاری کے لئے لاہور میں واقع گھر پر چھاپہ مارا گیا ہے۔ عطاء اللہ تارڑ نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ ان کی حفاظتی ضمانت منظور کی جائے اور انہیں لاہور کی متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کا موقع دیا جائے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے