Prime Minister Shehbaz Sharif chairs a meeting on Stregthening Investment in Pakistan. Islamabad, 15th August, 2022.

اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی راہ میں حائل تمام تر رکاوٹوں کو فوری طور پر دور کیا جائے اور چینی سرمایہ کار کمپنیوں کو ترجیحی بنیادوں پر سہولت فراہم کی جائے۔وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت ملک میں سرمایہ کاری پر اعلی سطح کا اجلاس ہوا، اجلاس میں وفاقی وزرا ء مفتاح اسماعیل، چوہدری سالک حسین، احسن اقبال معاونینِ خصوصی طارق فاطمی، ظفرالدین محمود اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں وزیر اعظم کو توانائی، انفرا اسٹرکچر، ریلوے، پورٹ انفراسٹرکچر اور دیگر منصوبوں میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھنے والی کمپنیوں کے بارے تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا۔اجلاس کو بتایا گیا کہ پہلے مرحلے میں فوری طور پر 1سے 2 ارب ڈالر کی کی سرمایہ کاری متوقع ہے۔ اسکے علاوہ ان منصوبوں سے نہ صرف 45ہزار سے زائد روزگار کے مواقع پیدا ہونگے بلکہ پاکستان کی کاروبار کے حوالہ آسانیاں پیدا کرنے کے انڈیکس میں بھی بہتری آئے گی۔وزیر اعظم شہبازشریف نے فوری طور پر ان منصوبوں کے اندر سرمایاکاری بورڈ، وزارت خزانہ اور وزارت منصوبہ بندی وترقی کے تعاون سے ایک جامع پلان مرتب کر نے کی ہدایات جاری کی ہیں۔وزیرِ اعظم نے بیرونی سرمایہ کار کمپنیوں بالخصوص گوادر فری زون میں سرمایہ کاری کرنے والی کمپنیوں کے مسائل کے حل کیلئے کمیٹی قائم کر دی، کمیٹی دس دن کے اندر وزیرِ اعظم کو تفصیلی رپورٹ اور سفارشات مرتب کرکے پیش کرے گی۔وزیرِ اعظم کا کہنا ہے کہ چینی سرمایہ کار کمپنیوں کو ترجیحی بنیادوں پر سہولت فراہم کی جائے، چینی ورکرز کے ویزا کے حصول میں تمام رکاوٹوں کی فوری حل کیا جائے، سی پیک اور دوسری کمپنیوں کے ورکرز کی تفریق ختم کرکے ویزا کے طریقہ کار کو سہل اور تیز کیا جائے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے