راولپنڈی (مانند نیوز ڈیسک) سیکیورٹی فورسز کے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں آپریشن کے دوران ایک دہشت گرد ہلاک ہو گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کیا گیا، ہلاک دہشتگرد سے اسلحہ اور گولیاں برآمد ہوئی، ہلاک دہشت گرد فورسز کیخلاف کارروائیوں اور شہریوں کے قتل میں ملوث تھا۔ سیکورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد شمالی وزیرستان میں قاری سمیع کے قتل میں بھی ملوث تھا، مقامی افراد نے پاک فوج کے آپریشن کی تعریف کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے تعاون کے عزم کا اظہار کیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے