دبئی (مانند نیوز ڈیسک) متحدہ عرب امارات(یو اے ای)کی مختلف ریاستوں میں ریت کے طوفان کے باعث حد نگاہ متاثر ہوئی۔ عرب میڈیا کے مطابق یواے ای کی مختلف ریاستوں میں ریت کے طوفان سے ٹریفک اور پروازوں کا شیڈول متاثر ہوا۔ دبئی اورابوظہبی میں حد نگاہ ایک کلومیٹر سے بھی کم ہوگئی۔ یواے ای کی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں لوگوں کو ڈرائیو کرتے وقت خصوصی احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ طوفان کے بعد متوقع تیز ہواؤں اوربارشوں سے نمٹنے کے لئے ایکشن پلان بنایا جا رہا ہے۔ حکام نے مختلف علاقوں کے لئے ریڈ الرٹ جاری کردیا ہے اور لوگوں کو انتہائی ضرورت کے وقت ڈرائیونگ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ گزشتہ ماہ یو اے ای کی جنوبی اور مشرقی ریاستوں میں طوفانی بارشوں اور سیلاب سے متعدد افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے