پشاور (مانند نیوز ڈیسک) مئیر پشاور حاجی زبیر علی نے کہاہے پشاور کی ترقی میں بلدیاتی ملازمین کا اہم رول ہے جس سے کوئی انکار نہیں کرسکتا،کیپٹل میٹروپولیٹن کے ملازمین کو پلاٹ فراہم کرینگے، محرم الحرام میں ڈیوٹی سرانجام دینے والوں کو ایواڈ دئیے جائینگے،پشاور شہر آپکا شہر ہے جس کی تعمیر وترقی کیلئے ہمہ وقت کوشش جار ی ہیں گذشتہ روز یونائٹیڈ میونسپل ورکرز کے چیئرمین ملک نوید، جنرل سیکرٹری وقار علی شاہ اوردیگر کابینہ کو مبارک دینے یونین کے دفتر پہنچے اس موقع پر سابق ناظم اللہ داد خان،مولانامسکین شاہ، ڈائریکٹر ایسٹ سید وقاص علی شاہ، ڈپٹی ڈائریکٹر ریگولیشن کامران امجد، ڈپٹی ڈائریکٹر میاں انیس الرحمان، ایڈمن آفیسر خدانظر اور دیگر افسران بھی انکے ہمراہ تھے اس موقع پر ایک تقریب کااہتمام کیا گیاتھاجس میں مئیر پشاور حاجی زبیر علی نے یونائٹیڈ میونسپل ورکرز کے چیئرمین ملک نوید، جنرل سیکرٹری وقارعلی شاہ اور دیگر کابینہ کو منتخب ہونے پر مبارکباد دی اس موقع پر مئیر پشاور حاجی زبیر علی نے کہاکہ بلدیاتی ملازمین کو چھت میسرکرناترجیح ہے، خیبرپختونخوا کی تاریخ میں پہلی مرتبہ بلدیاتی ملازمین کیلئے اپنی زمین کے نام سے منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے جس کیلئے 800 کنال کی زمین پشا ور کے دومقامات جن میں پیر زکوڑی فلائی اوورنادرن بائی پاس او ر چمکنی کے حدودمیں لیے جائینگے جس میں جس ملازم کے رشتہ دارجہاں پر وہ انکووہاں پرپلاٹ ملینگے اور ملازمین کے ہاؤ س سبسڈی سے کاٹے جائینگے اور کوشش کرینگے کہ ملازمین پر ایکسٹر ا بوجھ نہ ڈالیں،انہوں نے کہاکہ محرم الحرام میں امن کی فضا برقرار رکھنے کے حوالے سے جن بلدیاتی ملازمین نے ڈ یوٹی سرانجام دی انکو اوررٹائم اور ایوارڈ دئیے جائینگے جبکہ انکے ساتھ ساتھ ریسیکیو، 1122، پولیس،محکمہ سوئی گیس،واپڈا، ڈبلیو ایس ایس پی اوردیگرمحکموں کے اہلکار جنہوں نے ڈیوٹی سرانجام دی انکو ایوارڈ سے نوازا جائیگاجس کے لیے ایک پروگرام سٹی کونسل میں انعقاد کیاجائیگا، اس موقع پر یونائٹیڈ میونسپل ورکرز کے چیئرمین ملک نوید نے مئیر پشاور کا شکریہ اداکیا اور کیپٹل میٹروپولیٹن ملازمین کو پلاٹ کے اعلان پرانکا شکریہ اداکیا اورکہاکہ خیبر پختونخوا کی تاریخ میں پہلی مرتبہ بلدیاتی ملازمین کے بچوں کیلئے ایسا اعلان کیاگیا ہے جس میں انکو خراج تحسین پیش کرتے ہیں او ر ملازمین ساری عمر دعا گورہینگے او ر تاریخ میں سنہر ے الفاظ میں انکا نام یا درکھاجائیگا۔