پشاور (مانند نیوز ڈیسک) تحصیل مردان مئیر شپ کے سابق آزاد امیدوار کلیم اللہ خان طورو نے کہا ہے کہ ہر پاکستانی کو محنت، لگن اور خلوص نیت سے ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔ آزادی بہت بڑی نعمت ہے، اسکی قدر کرنی چاہئے۔ 14اگست قیام پاکستان اور ملک کی حفاطت کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کا دن ہے۔ جو طاقتیں ملک کو کمزور کرنا چاہتی ہیں ہمیں متحد ہو کر ان کا مقابلہ کرنا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوت القرآن ماڈل سکول بغدادہ مردان میں جشن آزادی  کے سلسلہ میں منعقدہ   تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہو ئے کیا، اس مو قع پر سکول کے بچے اور بچیوں نے رنگا رنگ پروگرام پیش کیے، تقاریر کے مقابلے بھی منعقد ہوا اور بچوں نے شاندار الفاظ میں وطن عزیز کو خراج تحسین پیش کیا۔ تقریب سے جامعہ صوت القرآن بغدادہ کے مہتم مولانا محمد رئیس،مولانا مفتی خالد جان، مولانا شکیل احمد حقانی اور مولانا محمد طیب نے بھی خطاب کی مقررین نے  خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ ملک بڑی قربانیوں کے بعد حاصل ہوا ہے لہٰذا نوجوان نسل پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ قائد اعظم محمد علی جناح کی طرف سے وضع کیے گئے اصولوں پر عمل پیرا ہوکر ملک کی ترقی اور خوشحالی میں اپنا حصہ ڈالیں۔ آخر میں مہمان خصوصی کلیم طورو نے بچوں اور بچیوں کو انعامات سے نوازا اور تقریب کی کامیابی پر پرنسپل مولانا محمد رئیس اور تمام سٹاف کو سراہتے ہوئے کہا کہ صوت القرآن  کے تمام شعبوں کے چمکتے ستاروں نے ثابت کر دیا کہ یہی بچے ملک پاکستان کا نام روشن کریں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے