چکدرہ (مانند نیوز)ملاکنڈ تعلیمی بورڈ نے سال 2022کلاس نہم دہم کے نتائج کا اعلان کردیا، ایف سی پبلک سکول تمرگرہ کی ہونہار طالبہ کشمالہ خان نے 1077مارکس کے ساتھ بورڈ میں پہلی پوزیشن جبکہ شاہین پبلک سکول اپر دیر کے کفایت اللہ او ر سمارٹ سکول بلامبٹ تمرگرہ کی طوبیٰ اکرام قاضی دونوں طلبہ نے یکساں طور پر1075نمبرز اور دی نالج سکول خال لوئردیر کے طالب علم محمد وقاص خان نے1073نمبر ز لیکر بورڈ میں تیسری پوزیشن حاصل کی ہے اس طرح جماعت نہم اور دھم میں بورڈ کے زیر اہتمام ہونے والے امتحانات میں مجموعی طور پر 50554امیدواروں نے امتحان میں حصہ لیا جس میں 45314امیدوار کامیاب ہو ئے اور نتیجہ 89.63 فیصد رہا سائنس گروپ جماعت دھم میں کل امیدواروں کی تعداد110 44ہزار تھی جس میں 39937طلبہ پاس ہونے میں کامیاب رہے اور نتیجے کا تناسب 90.54فیصد رہا اسی طرح ارٹس گروپ میں مجموعی طور پر کل 6444امیدواروں نے حصہ لیاتھا جن میں 5377طلبہ کامیاب رہے اور نتیجے کا تناسب 83.44فیصد رہا اس موقع پر تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے ملا کنڈ تعلیمی بورد کے چیرمین ڈاکٹر زمین گل نے تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ ملا کنڈ بورڈ نے امسال پرچہ جات کی انتہا ئی قابل اور محنتی اساتذہ سے مارکینگ کی ہے اور دوبارہ انہی اساتذہ کی مارکینگ کو ایک اور ٹیم سے ری چیک کیا ہے تا کسی بھی بچے کی حق تلفی نہ ہوجا ئے تقریب میں بورڈ کی سطح پر ٹاپ تھری پوزیشن ہولڈر ز کی حوصلہ افزائی کے لیے طلبہ وطالبات میں نقد انعامات پہلی پوزیشن 50ہزار روپے اور دوسری پوزیشن ہولڈرکو نقد 45ہزار اور تیسری پوزیشن ہولڈر کو نقد 40ہزار روپے کے چیکس ہوالا کئے گئے اس موقع پر تعلیمی بورڈ کے سیکرٹری سعید احمد ثانی نے طلبہ میں سرٹیفیکٹ تقسیم کی جبکہ کمپیوٹر پروگرامر مراد علی خان نے نتائج کا اعلان کیا اور فیا ض خان سٹیج سیکرٹری کے فرائض سر انجام دئیے۔