تخت بھائی (مانند نیوز ڈیسک) اسلامیہ میڈیکل انسٹیٹیوٹ اینڈ کالج پڑاؤ جلالہ ( تخت بھائی)میں یوم جشن آزادی کے حوالے سے ایک تقریب منعقد ہوئی ،تقریب میں ادارے کا باقاعدہ افتتاح بھی کیاگیا،تقریب کے مہمان خصوصی سابقہ ایم این اے مولانا محمد قاسم تھے، اس کے علاؤہ تقریب میں عمائدین علاقہ ،اساتذہ کرام ،علماءکرام،طلبہ اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی ، تقریب سے مہمان خصوصی مولانا محمد قاسم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے بچے تعلیم کے زیور سے آراستہ ہوکر مستقبل میں قوم وملک کی تعمیر وترقی میں اپنے خداداد صلاحیتیں بروئے کار لاتے ہوئے پاکستان کو ترقی یافتہ ممالک کے صف شامل کرنے کیلئے کردار ادا کرسکیں ۔ تقریب سے اسلامیہ میڈیکل انسٹیٹیوٹ اینڈ کالج پڑاؤ جلالہ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر حافظ سیف اللہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ تعلیم ہر معاشرے میں ریڈ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے انہوں نے والدین پر زور دیا کہ اپنے بچوں کی مستقبل سنوارنے کیلئے انکے ہاتھوں میں قلم و کتاب تما دے تاکہ وہ اچھے،برے اور حلال و حرام کو سمجھ سکیں اور ایک ذمہ دار ، سچےاور محب وطن پاکستانی کی حیثیت سے ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔تقریب سے دیگر شرکاء ڈاکٹر مولانا جمشید،مفتی محمد حامد ،مذہبی سکالر اور ممتاز ماہر تعلیم ذوالفقار علی عالم ، قاری محمد ارشد القادری ،قاری محمد ارشد فقیر اور اسلامیہ میڈیکل انسٹیٹیوٹ اینڈ کالج پڑاؤ جلالہ کے پرنسپل ڈاکٹر رئیس الرحمن نے خطاب کیا ،تقریب کے آخر میں مہمان خصوصی مولانا محمد قاسم نے فیتہ کاٹ کر ادارے کا باقاعدہ افتتاح کیا اور ادارے کی کامیابی کے لئے خصوصی دعائیں مانگیں ۔