سوات (مانند نیوز ڈیسک) خواتین کی جانب سے تیار کردہ مقامی مصنوعات کی نمائش کے لئے منعقدہ تین روزہ میلہ اختتام پزیر، نمائش میں سوات اور شانگلہ سے تعلق رکھنے والی خواتین ہنرمندوں کے ہاتھوں اور مشین سے بنے مختلف مصنوعات عوامی توجہ اور فروخت کے لئے رکھے گئے تھے، مقامی افراد خصوصاً خواتین اور فیملیز نے نمائش کا رخ کیا اور مقامی طور پر مختلف مصنوعات کی تیاری کو سراہا اور خریداری بھی کی۔ نمائش میں شریک خاتون ہنرمند کا کہنا تھا کہ مصنوعات کی تیاری گھریلو خواتین کی معاونت سے کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نجی ادارے لاسونہ کی معاونت اور ٹریننگ سے انہوں نے ضلع شانگلہ میں اپنے لئے ایک کاروبار کا اغاز کیا ہے۔ خاتون کا کہنا تھا کہ مصنوعات کی تیاری کے بعد فروخت کے سلسلے میں انہوں نے سوات میں منعقد کئے گئے نمائش کا رخ کیا تاکہ ان مصنوعات کے لئے بہتر مارکیٹنگ کی جاسکے۔ یاد رہے کہ خواتین کو برسرِ روزگار کرنے کے مشن کے ساتھ لاسونہ خواتین ہنرمند پروگرام پر کام کررہی ہے جس کے تحت ضلع سوات اور شانگلہ میں خواتین کو ہنر دے کر 33 مختلف کاروبار تشکیل دئے گئے ہیں۔ سوات میں منعقدہ نمائش کا مقصد ان بزنس سٹارٹ آپس کے لئے مارکیٹنگ کے ذرائع تلاش کرنا تھا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے