ایبٹ آباد (مانند نیوز ڈیسک) ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد علی شیر نے لائیو سٹاک سپیشلسٹ ڈاکٹر ڈاکٹر سجاد، کنزیومر پروٹیکشن نمائندہ کے ہمراہ دودھ، دہی، گوشت، چکن شاپس اور جنرل سٹورز و مالز کا معائنہ کیا اور ریٹ لسٹ کی خلاف ورزی، غیر معیاری، زائد المیعاد اشیاء، گوشت کی فروخت پر 5 پر ایف آئی آر اور متعدد پر جرمانہ عائد کیا گیا۔ اس کے علاؤہ غیر معیاری گوشت کی فروخت کرنے والے دکانداروں سے ضبط شدہ گوشت کو موقع پر تلف کیا گیا۔شہریوں سے گزارش ہے کہ پرائس کنٹرول کے حوالے سے اپنی شکایات ضلعی کنٹرول نمبر پر نوٹ کروائیں۔