اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان لیٹر آف انٹینٹ پر اتفاق ہوگیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کو پیٹرولیم پر لیوی 50 روپے لیٹر تک بڑھانے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔پاکستان کی طرف سے آئی ایم ایف کو بجھوائے گئے اظہارِ آمادگی کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق یکم ستمبر سے پیٹرول پر 10، ڈیزل پر 5روپے لیوی بڑھائی جائے گی، جبکہ ستمبر میں پیٹرول پر لیوی بڑھ کر 30اور ڈیزل پر 15روپے ہو جائے گی۔ذرائع کا بتانا ہے کہ آنے والے مہینوں میں لیوی میں مزید پانچ پانچ روپے لیٹر اضافہ کیا جائے گا، جنوری 2023تک لیوی بڑھ کر 50روپے فی لیٹر تک ہو جائے گی۔ملک میں اس وقت پیٹرول پر 20،ڈیزل، مٹی کے تیل پر 10روپے لیوی عائد ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال پیٹرولیم لیوی کی مد میں 855ارب روپے وصول کرنے کا ہدف ہے۔واضح رہے کہ پاکستان نے آئی ایم ایف کو لیٹر آف انٹینٹ دستخط کرکے واپس بجھوا دیا ہے۔اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے بتایا کہ میں نے اور گورنر اسٹیٹ بینک نے آئی ایم ایف کے لیٹر آف انٹینٹ پر دستخط کیے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے