سوات (مانند نیوز ڈیسک) سوات لنڈاکے پولیس کی کارروائی، بین الاضلاعی منشیات سمگلرگرفتار 3675گرام چرس برآمد تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا معظم جاہ انصاری کے احکامات کے مطابق ”منشیات سے پاک خیبر پختونخوا“ کے تحت سوات پولیس کا ڈی پی اُو زاہد نواز مروت کے نگرانی میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔ڈی ایس پی سرکل بریکوٹ غنی خان رحمان خان کے نگرانی میں ایس ایچ اُو تھانہ حبیب سید خان، انچارج لنڈاکے چیک پوسٹ اے ایس آئی امجد غفور نے پولیس ٹیم کے ہمراہ دوران ناکہ بندی لنڈاکے چیک پوسٹ پر کارروائی کرتے ہوئے بین الاضلاعی منشیات سمگلرکو گرفتار کرلیا۔گرفتار منشیات سمگلر کے قبضے سے 3675گرام چرس برآمد کی۔ گرفتار منشیات سمگلر محمد طارق ولد قادر خان ساکن مداخیل تحصیل باڑہ ضلع خیبر ایجنسی کے خلاف تھانہ غالیگے میں منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔