سوات (مانند نیوز ڈیسک) سوات کبل میں مون سون شجر کاری مہم کا آغاز،تحصیل چیئرمین کبل سعید خان نے پودا لگاکر باقاعدہ مہم کا آغاز کردیا،اس موقع پر ٹی ایم او افضل خان،کلیم لالا نے بھی پودا لگادیا جبکہ دیگر افسران اور ٹی ایم اے کبل سٹاف بھی اس موقع پر موجود تھا،تحریک انصاف کے رہنما عالمگیر خان،ظفر علی دادا،انجینئر اکرام بھی موجود تھے،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کبل میں باقاعدہ شجرکاری مہم کا آغاز ہوگیا۔ اس حوالے تحصیل چیئرمین کبل سعید خان نے ٹی ایم اے کبل میں پودا لگاکر مہم کا آغاز کردیا۔ اس موقع پر محکمہ زراعت کے افسران سمیت ٹی ایم او افضل خان،کلیم لالا اور دیگر افراد بھی بڑی تعداد میں موجود تھے۔ ٹی ایم او کبل افضل خان،کلیم لالا اور محمکہ زراعت کے افسران نے بھی باقاعدہ پودے لگائے۔ اس موقع پر تحصیل چیئرمین کبل سعید خان نے کہا کہ عوام کو چاہئے کہ شجر کاری مہم پر پودے لگائیں۔ یہ ماحول کو آلودگی سے پاک رکھتے ہیں جبکہ صاف ستھرا ماحول فراہم کررہیہیں۔ درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ سوات ایک سیاحتی علاقہ ہے یہاں ہر سال ہزاروں نہیں بلکہ لاکھوں لوگ ہر سال سیاحت کیلئے آتے ہیں جس سے سوات میں کاروباری سرگرمیاں بحال رہتی ہیں جو یہاں کی عوام کا بڑا ذریعہ معاش ہے۔ انہوں نے کہا کہ خوبصورت سوات ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ آئیں مل کر شجر کاری مہم پر ہزاروں نہیں لاکھوں پودے لگائیں تاکہ سوات کو مزید خوبصورت بنائیں اور بڑی تعداد میں آنے والے سیاح لطف اندوز ہوں۔ اس موقع پر مختلف افراد میں پودے بھی تقسیم کئے گئے۔