شانگلہ (مانند نیوز ڈیسک) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی ہدایت پر شانگلہ پریس کلب الپوری کے باہروفاقی حکومت کے ظالمانہ اقدامات کے خلاف، اے ار وائی نیوز کے ساتھ اظہار یکجہتی کے حوالے سے احتجاجی مظاہرہ۔پی ٹی آئی شانگلہ کابینہ اراکین،عوام اور پی ٹی آئی کارکنان کے علاوہ آئی ایس ایف کے نوجوانوں کی بھرپور شرکت۔پی ٹی آئی شانگلہ کے سینئر نائب صدر حبیب طوفان,نائب صدر خالد خان،نائب صدر علی باز خان اور دیگر پی ٹی آئی کارکنان نے اے آر وائی نیوز سے اظہار یکجہتی احتجاجی مظاہرے سے خطاب میں آر وائی نیوز کی بندش اور اے ار وائی نیوز کی این او سی کینسل کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امپورٹڈ حکومت اے آر وائی کی مقبولیت سے بوکھلاہٹ کا شکار ہوکر این او سی کینسل کردیا گیا ہے، جب سے امپورٹڈ حکومت آئی ہے، اے آر وائی نیوز کو انتقام کا نشانہ بنا یا جارہاہے،اے آر وائی نیوز اس وقت پاکستان کے مقبول ترین اور عوام کا پسندیدہ چینل ہے،پاکستان کے 90فیصد عوام اے آر وائی نیوز کو دیکھ رہی ہے۔احتجاج میں اے آر وائی نیوز کے نشریات کو فوری بحال کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی شانگلہ کے سینئر نائب صدر حبیب طوفان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف صرف اسلام آباد تک محدود ہوچکے ہیں، اے آر وائی نیوز حق اور سچ کی آواز ہے، امپورٹڈ حکومت آزادانہ صحافت کی آواز دبانا چاہتی ہے اور اپنی نالائقی چھپانے کیلئے کبھی بہادر صحافیوں پر جعلی ایف آئی آر کاٹ کر ان کی آواز دبا رہے ہیں۔پی ٹی آئی کارکنان کی حکومت کے ظالمانہ اقدامات کے خلاف ایمورٹڈ حکومت نامنظور کی شدیدنعرہ بازی کی گئی۔