چکدرہ (مانند نیوز ڈیسک) ملاکنڈ یونیورسٹی کے ایڈوانس سٹڈیز اینڈ ریسرچ بورڈ کا76واں اجلاس، ڈین فیکلٹی آف آرٹس اینڈ ہیومینٹیزپروفیسرڈاکٹر عطاء الرحمان نے اجلاس کی صدارت کی، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈین فیکلٹی آف آرٹس اینڈ ہیومینٹیز پروفیسرڈاکٹر عطاء الرحمان کے زیرصدارت ملاکنڈ یونیورسٹی کے ایڈوانس سٹڈیزاینڈ ریسرچ بورڈ(اے ایس آر بی)کا 76واں اجلاس ہوا،اس موقع پر مختلف تدریسی شعبوں میں مجموعی طور پر 26ریسرچ سکالرزکے تحقیقی موضوعات زیربحث لاکر حتمی منظوری دیدی گئی، پروفیسرڈاکٹر عطاء الرحمان نے شعبہ تحقیق کو مزید بہتر بنانے کے عزم کااظہار کیاجبکہ اس موقع پر ایم فل اور پی ایچ ڈی مقالوں کے یکساں فارمیٹ بنانے کی بھی منظوری دی گئی، ملاکنڈ یونیورسٹی کے ڈین فیکلٹی آف آئی ٹی پروفیسرڈاکٹر جمیل احمد،شعبہ فارمیسی کے پروفیسرڈاکٹر میراعظم خان، شعبہ سوشیالوجی کے پروفیسرڈاکٹر عرب ناز، شعبہ کیمسٹری کے پروفیسرڈاکٹر سید سلطان عالم کاکاخیل،شعبہ باٹنی کے پروفیسرڈاکٹر محمد نثار اور ایسوسی ایٹ پروفیسرڈاکٹر نصراللہ،شعبہ بائیو کیمسٹری کے پروفیسرڈاکٹر عالمزیب، شعبہ ریاضی کے ایسوسی ایٹ پروفیسرڈاکٹر امتیاز احمد،شعبہ کمپیوٹر سائنس اینڈ آئی ٹی کے ایسوسی ایٹ پروفیسرڈاکٹر صحت اللہ،شعبہ کامرس اینڈ منیجمنٹ سائنسزکے اسسٹنٹ پروفیسرڈاکٹرشبیراحمد،ڈائریکٹر اوریک، ڈائریکٹر کوالٹی انہانسمنٹ سیل نے اجلاس میں شرکت کی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے