کراچی (مانند نیوز ڈیسک) پاک سوزوکی موٹر کمپنی لمیٹیڈ نے ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں بہتری کا حوالہ دیتے ہوئے مختلف ماڈلز کی قیمتوں میں 75 ہزار سے 1لاکھ 99ہزار روپے تک کمی کا اعلان کردیا ہے جس کا اطلاق 16اگست سے ہو گا۔اخبار ی رپورٹ کے مطابق کمپنی نے یکم جولائی سے گاڑیوں کی ایڈوانس بکنگ بند کر دی ہے، آلٹو وی ایکس، وی ایکس آر اور اے جی ایس ماڈلز کی قیمت اب بالترتیب 16 لاکھ 99ہزار روپے، 19 لاکھ 76 ہزار روپے اور 22لاکھ 23ہزار روپے ہے۔ویگن وی ایکس آر، وی ایکس ایل اور اے جی ایس ماڈلز کی قیمت اب 24لاکھ 21 ہزار روپے، 25لاکھ 64 ہزار روپے اور 28لاکھ 2 ہزار روپے ہوگی جبکہ کلٹس وی ایکس آر، وی ایکس ایل اور اے جی ایس ماڈلز اب 27لاکھ 54 ہزار ، 30لاکھ 24 ہزار اور 32لاکھ 34 ہزار روپے میں دستیاب ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے