اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک)بغاوت کے مقدمے میں قید پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے چیف آف اسٹاف شہباز گل کو اڈیالہ جیل انتظامیہ نے پولیس کےحوالے کردیا۔
اسلام آباد پولیس شہباز گل کو اڈیالہ جیل سے لے کر روانہ ہوگئی، شہباز گل کو عدالتی حکم پر اسلام آباد پولیس کی تحویل میں دیا گیا، جس کے بعد پمز اسپتال کی ایمبولینس جیل کے گیٹ پر لگا دی گئی تھی، شہباز گل کو پہلے میڈیکل کےلیے پمز منتقل کیا جائے گا۔