بٹ خیلہ(مانند نیوز ڈیسک) تحصیل کونسل بٹ خیلہ کے پہلے تعارفی اجلاس میں کونسلران نے مسائل کے انبار لگا دیئے جبکہ چیئر مین ناصر علی نے اپنے خطاب میں بٹ خیلہ کو ماڈل تحصیل بنانے اور عوام کو بھر پور ریلیف دینے کے عزم کا اظہار کیا ممبران تحصیل کونسل محمد الیاس خان مہابت خان ثمرالدین فہیم خان ابرا ر خانخیل طارق حسین فضل سبحان محمد رسول مختیار حسین پرویز خان امیر اکبر اور گوہر رحمن نے اجلاس خطاب کر تے ہوئے سستے آٹے کی سیاسی بنیادپر جاری غیر منصفا نہ تقسیم فوری طورپر بند کرکے بلد یاتی نمائندوں کے ذریعے مستحق افراد میں اس کی تقسیم کا مطالبہ کیا انھوں نے کھلی کچہریوں اور یوم ازادی سمیت مختلف سرکاری تقریبات میں کونسلران کومسلسل نظرانداز کرنے اور انتظامی و دیگرافسران کے نامناسب رویے اور اہمیت نہ دینے پر سخت برہمی کا اظہار کیا جبکہ کونسل کے رولز آف بزنس نہ ہونے اور اختیارات کے عدم تعین پر گہری تشویش کا اظہا ر کیا چیئر مین ناصر علی خان نے تحصیل کونسل کے اجلاس کی صدارت کی ٹی ایم اوشارق ریاض سمیت دیگر اہلکاروں مختلف محکموں کے نمائندوں اور کونسل کے مر وخواتین ممبران نے کثیر تعداد میں شر کت کی چیئر مین نے اس موقع پر اپنے خطاب میں سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہوکر مل جل کر عوام کے ریلیف اور علاقائی مسائل کے حل کیلئے جدوجہد کرنے کے عزم کا اظہار کیا انھوں نے کہاکہ بلدیاتی نمائندوں سے عوام کی بڑی توقعات وابستہ ہیں ان پر پورا اترنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔