جمرود (نمائندہ مانند) ضلع خیبرکے علاقے علی مسجد، بازار زخہ خیل اور دوسروں علاقوں میں حالیہ بارشوں سے کئی مکانات منہدم ہوئے ہیں جس میں کئی افراد کی اموات اور زخمی بھی ہوئے ہیں اس موقع پر سایہ ویلفیئر آرگنائزیشن کے چیئرمین زاہد آفریدی اپنی ٹیم کے ہمراہ ان علاقوں میں پہنچے اور انہوں نے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ بھرپورتعاون کیا اور تقریباً پچاس متاثرہ خاندانوں میں نقدرقم،خیمے اور خوراکی سامان تقسیم کیں۔واضح رہے کہ مزکورہ علاقوں میں بارشوں کے باعث منہدم ہونے والے مکانات میں پانچ افراد جانبحق اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ سایہ ویلفیئرآرگنائزیشن اس کے علاوہ غریب، ناداراور یتیموں کے ساتھ مالی تعاون کرنے میں ان کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے۔انہوں نے ہر پلیٹ فارم پر علاقے کے لوگوں کے لئے آواز اٹھایا ہیں۔زاہدآفریدی نے کہا کہ سایہ ویلفیئر آرگنائزیشن کچھ صاحب ثروت اور بیروں ملک بھائیوں کے تعاون سے چل رہا ہیں اور امید کرتے کرتے ہیں کہ علاقے میں جتنے بھی صاحب ثروت لوگ ہیں وہ اس مشکل گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ تعاون کریں۔