مانسہرہ (مانند نیوز ڈیسک) وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی کی مداخلت پر تحصیل بالاکوٹ مانسہرہ سے تعلق رکھنے والے محکمہ ریلوے کے ایک ریٹائرڈ ملازم کو عرصہ 20 سالوں کے بعد پنشن اور دیگر واجبات کی ادائیگی ممکن ہوئی۔ واضح ہو کہ تحصیل بالاکوٹ سے تعلق رکھنے والے محکمہ ریلوے کے ایک ملازم نے وفاقی محتسب کے ادارے میں پنشن کی عدم وصولی کے خلاف شکایت درج کروائی۔ شکایت دہندہ نے اپنی شکایت میں وفاقی محتسب سے پنشن کے کیس کو بروقت مکمل کرنے اور جلد از جلد ادائیگی کی درخواست کی تھی جس پہ فوری ایکشن لیتے ہوئے محکمہ ریلوے کو نوٹس جاری کیے گئے اور جواب طلبی کی گئی۔ محکمہ ریلوے کے با اختیار افسران سے دوران سماعت وفاقی محتسب ایبٹ آباد کے افسران کو بتایا کہ مذکورہ شخصیت کے ضروری دستاویزات میں کمی کے باعث پنشن التوء کا شکار ہے۔ اس موقع پر شکایت دہندہ نے وفاقی محتسب نے ضرورری دستاویزات کی فراہمی کے بعد فوری پنشن جاری کرنے کے احکامات صادر فرمائے۔ شکایت دہندہ نے پنشن کی وصولی کے بعد وفاقی محتسب کے ادارے اور اس کے افسران کا تحریری شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس کا جائز مسئلہ 20 سال بعد وفاقی محتسب کی مداخلت سے حل ہوا۔  وفاقی محتسب کا ادارہ فوری اور سستا انصاف فراہم کرنے کے لئے معرض وجود میں آیا ہے جس کی وجہ سے غریب اوربے بس لوگوں کو انصاف مہیا کی جا رہا ہے۔ اس موقع پر  اس موقع پروفاقی محتسب سیکرٹریٹ ریجنل آفس ایبٹ آباد کے ریجنل ہیڈنے اپنے بیان میں کہ کی وفاقی محتسب کا ا دارہ وفاقی محکموں میں بد انتظامیوں سے متعلق عوام الناس کوسستا فوری اور بلا معاوضہ انصاف فراہم کیلئے معرض وجود میں آیاہے جو شکایت موصول ہونے کے 60 دنوں میں شکایت کا اذالہ کیا گیا۔ وفاقی محتسب کے ریجنل ہیڈ نے مزید کہاکہ وفاقی محتسب جناب اعجاز احمد قریشی کی ہدایات کی روشنی میں کوئی بھی شکایت کنندہ دفتری اوقات کار میں ایک سادہ کاغذ پر اپنی شکایت درج کر کے رسید حاصل کرسکتا ہے واضح ہو کہ وفاقی محتسب سیکرٹریٹ ریجنل آفس میں کوئی عدالتی فیس نہیں ہے اور نہ ہی وکیل کی ضرورت ہوتی ہے شکایت دہندہ اپنی شکایت اور موقف کو خود ہی پیش کرتاہے اس کے علاوہ عوام کی سہولت کے لئے آن لائن کمپلنیٹ کی سہولت بھی ہے جس سے لوگ اپنے گھر یا کام کی جگہ بیٹھے ہوئے ہی اپنی شکایات وفاقی محتسب سیکرٹیریٹ کوا رسال کر سکتے ہیں۔ اس سلسلے میں شکایت دہندہ کو اپنی شکایات داخل کرنے کیلئے وفاقی محتسب کے دفتر آنے کی بھی ضرورت نہیں ہے اس کی شکایت کو باقاعدہ رجسٹر کرکے شکایت وصول ہونے کی رسید بذریعہ  SMS بھیج دی جاتی ہے۔ اگر رسید وصول نہ ہو یا  SMS نہ ملے تو متعلقہ ریجنل آفس سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔ علاوہ ازیں شکایت دہندہ اپنی جائز شکایت  APPکے ذریعہ اور وفاقی محتسب کے نمبر 1055  پر بھی دائر کر سکتے ہیں۔انہوں نے عوام کو مزید کہا کہ ہزارہ کے عوام حکومت کی مذکورہ سہولت سے فائدہ اٹھائے تاکہ ملک میں وفاقی محکموں میں ہر طرح کی بدانتظامی کا قلع قمع ہوسکے۔      

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے