ایبٹ آباد (مانند نیوز ڈیسک) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر عمران خان یوسفزئی نے آج سٹیشن 22 ایوب میڈیکل کمپلیکس ایبٹ آباد کا اچانک دورہ کیا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر عمران خان یوسفزئی نیتمام ریسکیورز کی حاضری، ڈسپلن تمام اپریشنل ویکلز،ادویات اور آلات چیک کیں۔اور ریسکیو اہلکاروں کو ہدایات جاری کیں کہ ہر وقت کسی بھی قسم کی ایمرجنسی سے نمٹنے کے لئے الرٹ رہیں۔