کوہاٹ (مانند نیوز ڈیسک) آل پاکستان جشن آزادی فٹ بال ٹورنامنٹ 2022 کے سلسلے میں فٹ بال کے مقابلے کوہاٹ سپورٹس کمپلیکس میں جاری ہیں۔افتتاحی میچ کرک نے کوہاٹ وائٹ سے 4-1 سے جیت لیاتھا جبکہ دوسرے دن کامیچ پوپو اسلام آباد نے لکی مروت سے 5-4 سے،تیسرے دن کاپہلا میچ پشاور نے بنوں سے 6-0 اوردوسرا میچ لنڈی کوتل نے ہنگو سے 1-0 سے جیت لیا۔ اسی طرح چوتھے دن کا پہلامیچ کوہاٹ گرین نے مردان سے 2-1 جبکہ دوسرا میچ سوات اورچارسدہ کے مابین ایک ایک گول سے برابر رہا تاہم میچ کافیصلہ پنلٹی ککس پر ہوا جسے چارسدہ نے 4-2 سے جیت لیا۔ چوتھے دن کے میچوں کے مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوہاٹ بشیر احمد تھے۔ انہوں نے شائقین فٹ بال کے ساتھ میچ دیکھ لئے اورکھیلوں میں اہلیان کوہاٹ کی دلچسپی اورجذبے کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ کھیلوں میں اہلیان کوہاٹ کی دلچسپی کو مد نظر کھتے ہوئے آئندہ بھی ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن مختلف کھیلوں کے ٹورنامنٹس کاانعقاد کرے گی۔ قبل ازیں ان کامدمقابل ٹیموں کے کھلاڑیوں سے تعارف کرایا گیااورتمام کھلاڑیوں کے ساتھ فرداً فرداً ملے۔ واضح رہے کہ مذکورہ آل پاکستان فٹ بال ٹورنامنٹ کا انعقاد ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن اور محکمہ سپورٹس ویوتھ افیئرز نے بیوٹی فل کوہاٹ کے تعاون سے مشترکہ طورپر کیاہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے