پاراچنار (مانند نیوز ڈیسک) پاراچنار سرکاری سکولوں کے داخلہ مہم کے حوالے سے واک کیا گیا جس میں سرکاری سکولوں کے طلبہ والدین اساتذہ اور قبائلی عمائدین نے بھی شرکت کی واک کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر پاراچنار امیر نواز، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر لیاقت علی، سید میر حسین شیرازی، واجد علی خان، اشرف علی اور محمد نبی نے کہا کہ یکم اگست سے سرکاری سکولوں میں جو خصوصی داخلہ مہم شروع کیا گیا ہے اس کے خاطر خواہ نتائج برآمد ہورہے ہیں اور انشا اللہ آئیندہ امتحان میں سرکاری طلبہ ہی بورڈ ٹاپ کریں گے مقررین کا کہنا تھا کہ والدین اور قبائلی عمائدین داخلہ مہم میں خصوصی تعاون کررہے ہیں اسسٹنٹ کمشنر امیر نواز اور ایجوکیشن آفیسر لیاقت علی کا کہنا تھا کہ جہاں داخلہ مہم کا سلسلہ جاری ہے وہاں سرکاری سکولوں کی حالت بہتر بنانے کیلئے بھی مختلف اقدامات جاری ہیں

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے