شرینگل (نمائندہ مانند) دیر بالا کے تمام سکولوں میں سو فیصد داخلہ یقینی بنایا جائے، سکول داخلہ مہم 31اگست تک جاری رہیگا۔ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر محمد اشرف نے کیا ہے۔وہ ایجوکیشن آفس دیر میں ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ دیر بالا کے افسران کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔اجلاس میں ڈپٹی ڈائیرکٹرمشتاق احمد نے بطور ڈائیریکٹر فوکل پرسن برائے داخلہ مہم دیر بالا نے خصوصی طور پر شرکت کی۔اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ پورے صوبے کی طرح دیر بالا میں سکول داخلہ مہم جاری ہے۔جس میں سکول سے باہر تمام طلباء، طالبات کا داخلہ یقینی بنایا جائے گا۔اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نے تمام ایس ڈی ای اوز کو ہدائت جاری کی کہ ہر سب ڈویژن میں والدین، پی ٹی سی اور اساتذہ کے ذریعیداخلہ واک، سیمینار اور آگاہی مہم کا اھتمام کریں۔تاکہ تمام طلباء طالبات کو سرکاری سکولوں میں داخل کرکے معاشرے کے مفید شہری بنایا جا سکے۔ان کا کہنا تھا کہ داخلہ کا یہ خصوصی مہم 31اگست تک جاری ہے گا۔انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ اپنے بچوں کو سرکاری سکولوں میں اعلیٰ تعلیم یافتہ اساتذہ کے ساتھ داخل کرائیں۔جہاں پر تمام بنیادی سہولیات کے ساتھ مفت کتابیں بھی فراہم کئے جا رہے ہیں۔اجلاس میں پیر محمد SDEOواڑی،محمد طاہر SDEO لرجم، عجیب اللہ SDEO شرینگل، محمد اقبال SDEO کلکوٹ،ولی رحمٰن SDEO براؤل، نصیر احمد ADDEO واڑی، محمد ریاض ASDEO شرینگل،سہیل قیصر ASDEOدیراور سمیع الحق کمپیوٹر آپریٹر شریک تھے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے